0
Saturday 1 Mar 2014 22:51

ممبران پارلیمنٹ کی اخلاقی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر جمشید دستی کو سلام پیش کرتے ہیں، انار خان گوندل

ممبران پارلیمنٹ کی اخلاقی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر جمشید دستی کو سلام پیش کرتے ہیں، انار خان گوندل
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر انار خان گوندل نے کہا ہے کہ دہائیوں سے مقتدر طبقات کی لوٹ مار نے عوام کی اکثریت کو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسلام کا قلعہ کہلانے والا ملک دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ کرپشن اور دہشت گردی کو حکومتی سرپرستی میں فروغ دیا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی ممبران کے اخلاقی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کرپشن کو بے نقاب کرنے پر جمشید دستی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ ہمارے کارکن ایک ایک ذہن اور دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ عوام نے ساتھ نہ بھی دیا تو ہم موجودہ یزیدی نظام کے خلاف رسم شبیری ؑ ادا کر جائیں گے مگر قوم کو شاید پھر نظام کے خلاف لڑنے کیلئے کوئی طاہر القادری میسر نہ آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکریال میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعید راجہ، شاہد راجہ اور چوہدری آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انار خان گوندل نے کہا کہ آئین پاکستان عوام کو ان کے تمام حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور ایسا نہ ہونے پر حکومت کے خلاف پرامن احتجاج حتیٰ کہ اقتدار چھین لینے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ عوام کو ان کی طاقت کا شعور دلا رہے ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 356945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش