0
Sunday 9 Mar 2014 21:31

افغانستان کا 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادت میں افغان سر زمین استعمال ہونے کے حوالے سے پاکستان سے شواہد کا مطالبہ

افغانستان کا 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادت میں افغان سر زمین استعمال ہونے کے حوالے سے پاکستان سے شواہد کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے حوالے سے پاکستان سے شواہد دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادت میں افغانستان کی سرزمین استعمال کئے جانے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو افغانستان نے آگاہ کیا ہے کہ افغانستان 23 ایف سی اہلکاروں کی افغانستان میں شہادت کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے۔ اگر پاکستان کے پاس افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد ہیں تو وہ ہمیں دئے جائیں۔

افغان حکام نے پاکستان کو مزید بتایا ہے کہ ہم ابھی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ جب تحقیقات مکمل ہو جائیں گی تو پاکستان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 23ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد پاکستان نے الزام عائد کیا تھا کہ اہلکاروں کو افغانستان میں قتل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امو ر و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں احتجاج بھی کیا تھا اور جواب طلب کیا تھا۔ جس پر افغان وزیر خارجہ نے تحقیقات کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 359810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش