0
Tuesday 13 May 2014 00:41

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کیجانب سے"بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کے حوالے سے جاری دعوت نامے کا متن

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کیجانب سے"بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کے حوالے سے جاری دعوت نامے کا متن
رپورٹ: میثم بلتی

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو یادگار شہداء پر 18 مئی کو منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے دعوت نامہ جاری کیا ہے۔

"بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کے حوالے سے جاری دعوت نامے کا متن کچھ یوں ہے۔

"پاکستان کے انتہائی حساس اہم ترین جغرافیائی خطہ گلگت بلتستان کے 20 لاکھ لوگ قیام پاکستان سے لیکر آج تک مسلسل استحصال اور سازشوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ بنیادی آئینی حقوق سے لیکر تعلیم و ترقی اور بنیادی انسانی و معاشرتی سہولیات کے حوالے اس خطے کے عوام حکومتوں کی طرف سے شروع دن سے ہی نظر انداز کیے گئے ہیں۔ ان مخلص محبان وطن اور ارض پاک کے فطری مدافعان کو مایوسیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا گیا۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں اور سیاست مداروں نیز اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ان مایوسیوں اور ناامیدیوں کو ختم کرنے کی کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی بلکہ منّظم سازش کے تحت یہاں کے باشرف، غیور اور دین سے گہرا لگاو رکھنے والے عوام کو باہمی جھگڑوں اور فرقہ وارانہ تعصبّات میں الجھا کر اپنا الو سیدھا کیا گیا ہے۔ اگر کسی نے آئینی حقوق دینے کے وعدے کیے تو فقط نمائشی اقدامات تک محدود نظر آئے۔ سوال یہ کہ اس خطے کی عوام کو کب تک اس ظلم کی چکی میں پیسا جائے گا؟ کب تک ان کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم رہے گا؟ کب تک ان کے بینادی آئینی حقوق سے محروم رکھا جائے گا؟ کب تک سازشیں رو بہ عمل رہیں گی اور استحصال جاری رہے گا؟۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس لوٹ مار کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ اس کرپشن کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی ان سازشوں کی قلع قمع کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ ان محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے عوامی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ شاہراہ ترقی پر سفر کے لیے فرقہ واریت اور تعصبات کے بتوں کو پاش پاش کرنا ہوگا۔ سب سے بڑھ کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان عمل میں حاضر ہونا ہوگا اور بیدار، متّحرک و مخلص قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام عوامی بیداری کرپشن لوٹ مار کے خلاف اور ملکی سلامتی و استحکام نیز بنیادی آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک عظیم الشان پروگرام بعنوان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" منعقد ہو رہا ہے، جس میں علمائے کرام قائدین عظام اور سنی و شیعہ راہنماء خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس پروگرام میں آپکو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔ امید ہے کہ محروموں کی آواز میں ہم آواز ہو کر اور مظلوموں کے ہمقدم ہو کر میدان عمل میں شریک ہونگے۔ اللہ ہم سب کو اس ملک، ملت اور خطے کے عوام کی خدمت کرنے کی توفیقات سے نوازے"۔
خبر کا کوڈ : 381842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش