0
Tuesday 5 Aug 2014 22:04

سردار اختر مینگل کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

سردار اختر مینگل کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ بی این پی کے رہنماء سردار اختر مینگل نے عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا۔ اختر مینگل نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت کا ایک بڑا قافلہ بلوچستان سے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس حمایت پر سردار اختر مینگل کا شکریہ ادا کیا۔ واضع رہے گذشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جس پر انہوں نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا۔
خبر کا کوڈ : 403252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش