0
Wednesday 22 Jun 2011 19:02

امریکا پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، حسین حقانی

امریکا پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، حسین حقانی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ امریکی اقدامات کے خلاف پاکستانی عوام کا منفی ردعمل فطری ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کو ایک انٹرویو میں حسین حقانی کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط ہیں، تاہم ان تعلقات کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک سوال پر پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ دونوں ممالک کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا چھوڑا اس صورتحال میں پاکستانی عوام کا امریکا کے خلاف منفی رویہ فطری ہے، امریکا کو چاہیے کہ اس رویے کو تبدیل کرنے کیلیے کوشش کرے۔
خبر کا کوڈ : 80449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش