0
Sunday 12 Feb 2012 00:04

حکومت ريلوے کا پہيہ چلانے ميں سنجیدہ نہيں، غلام بلور

حکومت ريلوے کا پہيہ چلانے ميں سنجیدہ نہيں، غلام بلور
اسلام ٹامز۔ وفاقی وزير ريلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت ريلوے کا پہيہ چلانے ميں دلچسپی نہيں لے رہی، وفاقی حکومت اتنی غريب ہو گئی ہے کہ منظور شدہ پيسے بھی نہيں دے پا رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ميں پيپلز پارٹی کے کارکنوں کی اے اين پی ميں شموليت کی تقريب کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزير غلام بلور نے کہا کہ بھارت کے پاس ہزاروں لوکو موٹوز ہيں ليکن ہمارے پاس صرف 147 لوکو موٹو ہيں، اگر ہماری 20 مال بردار گاڑياں چلنا شروع ہو جائيں تو يلوے خسارے سے نکل سکتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2010ء ميں وفاقی کابينہ نے 11 ارب سے زائد روپے ريلوے کے لئے منظور کيے تھے ليکن وہ ابھی تک نہيں مل سکے، حکومت ريلوے پر توجہ نہيں دے رہی جبکہ موٹروے نے بھی ريلوے کو نقصان پہنچايا، ايک سوال پر وفاقی وزير ريلوے نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے اپنی مدت پوری نہ کی تو آئندہ حکومت بھی اپنی مدت پوری نہيں کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 137052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش