0
Monday 5 Mar 2012 14:57

انقلاب نعروں اور دعووں سے نہیں آتا اس کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی، فاروق ستار

انقلاب نعروں اور دعووں سے نہیں آتا اس کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ اور غریب و مظلوم طبقے کی حکمرانی الطاف حسین کا وہ خواب ہے جس کی تعبیر عملی صورت میں ایک ایسی تحریک میں بدل چکی ہے جس میں آج ملک بھر سے مظلوم و محروم طبقہ سے وابستہ لوگ تیزی سے شامل ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ غریب اور مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ آج ہر مظلوم کی نگاہیں صرف اور صرف ایک ہی ہستی پر مرکوز ہیں اور وہ ہستی ہے الطاف حسین جن کو آج اس ملک کے کونے کونے میں موجود مظلوم عوام اپنا مسیحا اور نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیوں کہ الطاف حسین وہ لیڈر ہیں جو سچ کہتے ہیں اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ ملک بھر کے مظلوموں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہے۔ چاہے وہ بلوچستان کا معاملہ ہو یا ہزارہ اور سرائیکی صوبوں کی بات متحدہ قومی موومنٹ ہمیشہ ان علاقوں میں بسنے والے مظلوم عوام کے لئے آواز اٹھاتی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ انقلاب نعروں اور دعووں سے نہیں آتا اس کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی اسمبلیوں میں 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے کے بجائے عام لوگوں کو منتخب کرکے بھیجنا ہوگا۔ جب ہی یہ صحیح معنوں میں قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنے گا جو قائد تحریک کا ویژن بھی ہے، لانڈھی چراغ ہوٹل کی منعقدہ تقریب کے موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین، رکن صوبائی اسمبلی سید خالد احمد، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ڈاکٹر مختار پلیجو، میونسپل کمشنر ساوٴتھ نعمان ارشد، میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر عبدالراشد، لانڈھی سیکٹر کے ذمہ داران، سماجی، مذہبی اور دیگر مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی تعداد بھی موجود تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا کہ اگر حق پرست نمائندوں کے کیے گئے کاموں کی تعداد کو گنوانا شروع کیا جائے تو اس کے لئے بہت زیادہ وقت درکار ہوگا کیوں کہ 62 سالوں کے کام صرف چند سالوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست نمائندوں نے کروائے ہیں اور یہ سب اس لیے ہے کہ الطاف حسین جیسا رہبر قائد ہمیں میسر آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 143123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش