0
Thursday 22 Mar 2012 17:52

نيٹو سپلائی کی بحالی، فضل الرحمان کا متفقہ لائحہ عمل اختيار کرنے کا اعلان

نيٹو سپلائی کی بحالی، فضل الرحمان کا متفقہ لائحہ عمل اختيار کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام کے امير مولانا فضل الرحمان نے نيٹوسپلائيز کی بحالی کے خلاف اپوزيشن کا اجلاس بلا کر حزب اختلاف کا متفقہ لائحہ عمل اختيار کرنے کا اعلان کيا ہے۔ پشاور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ۲۴ مارچ کو اسلام آباد ميں اپوزيشن جماعتوں کا اجلاس طلب کيا ہے۔ جس ميں پارليمنٹ ميں نيٹو سپلائز کی بحالی کے خلاف متفقہ موقف اختيار کرنے پر بات ہوگی۔ جے يو آئی کی پارليمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل اسی مسئلہ پر طلب کيا گيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائی ميں اختيار کی جانے والی پاليسياں ناکام ہو گئی ہيں۔ نيٹو اور امريکہ طاقت کے استعمال کے بعد مذاکرات کی ميز پر آ گيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران نيٹوسپلائيز بحالی کے لئے پارليمنٹ کو ربڑ اسٹيمپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہيں جسے ناکام بنايا جائے گا۔ اگر ہم امريکہ کی اسٹريٹيجک پارٹنرشپ سے نکل جائيں تو ملک کی داخلی مشکلات ختم ہو جائيں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امريکہ طالبان مذاکرات تعطل کا شکار ہيں کيونکہ امريکہ کنفيوژن کا شکار ہے اور روز اپنا موقف بدلتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کی اپنی مصلحتوں کے باعث پارليمنٹ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہيں ہو پاتا۔ ان کا دعوي تھا کہ جے يو آئی متبادل قوت ہے اور ۲۵ مارچ کو پشاور ميں بھی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان کے نوجوان مغربی تہذيب کو قبول نہيں کريں گے۔
خبر کا کوڈ : 147478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش