0
Friday 23 May 2014 08:52

کشمیر مسئلہ حل کیلئے ہند و پاک دوستی ناگزیر، شبیر شاہ

کشمیر مسئلہ حل کیلئے ہند و پاک دوستی ناگزیر، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہند و پاک دوستی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنما شبیر احمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ برصغیر کو جنگ کی تباہ کاریوں کے بچانے کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے، شبیر شاہ کو حالیہ پارلیمانی الیکشن کے دوران بائیکاٹ مہم چلانے کی پاداش میں گر فتار کر کے 2 روز تک راجباغ پولیس تھانے میں رکھا گیا تھا لیکن گرفتاری سے رہائی کیا ہوئی کہ پو لیس کی تحویل میں شاہ کو پارٹی کے مرکزی دفتر واقع بڈشاہ کالونی صنعت نگر پہنچاکر نظربند کردیا گیا، شبیر شاہ نے خانہ نظربندی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کو برصغیر ہند و پاک کے اس تاریخی اور سیاسی پس منظر میں دیکھا جانا چاہئے جب 1947ء میں یہاں کے یعنی برصغیر کے عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور جسکے نتیجہ میں دنیا کے نقشے پر دو آزاد ملک پاکستان اور بھارت معرض وجود میں آ ئے، بدقسمتی کی بات ہے کہ خود آزادی حاصل کرنے کے بعد بھارت نے ملک گیری کی ہوس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر شب خون مارا اور کشمیر پر فوج کشی کرکے طاقت کے بل پر اپنا غلام بنایا لیکن ہم تب سے لیکر اب تک کشمیر پر بھارت کے فوجی تسلط اور بھارت کی جبری حکمرانی کیخلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمران کشمیر پر اپنے فو جی تسلط کو سیاسی رنگ دینے کیلئے یہاں نام نہاد الیکشن کراتے رہے ہیں مگر یہاں کی آزادی پسند قیادت بھارت کے فوجی تسلط اور بھارت کی جبری حکمرانی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے، ان ہی غیر یقینی حالات میں اب کی بار بھی بھارت نواز طالع آزما پولیس اور قابض فورسز کی حمایت سے الیکشنی میدان میں اترے اور مزاحمتی قیادت نے عوام سے ان انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ قوم کی اکثریت نے سیاسی بالغ نظری اور ایمانی جراتمندی کے ساتھ ان پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کیا، انہوں نے کہا کہ آ ج کی نوجوان پیڑھی غلامی کی گہری نیند سے جاگ چکی ہے، اسکو کھلونے دے کر دوبارہ سلایا نہیں جاسکتا ہے، اس نوجوان پیڑھی نے ثابت کردیا ہے کہ اس وقت تک ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ہمیں اپنا پیدائشی حق حق خودارادیت نہیں دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 385342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش