0
Sunday 24 Apr 2011 23:04

حکمران سرکاری خزانوں پر جلسے نہ کریں،محبت کے رشتے کرسی کے رشتوں سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، شاہ محمود قریشی

حکمران سرکاری خزانوں پر جلسے نہ کریں،محبت کے رشتے کرسی کے رشتوں سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، شاہ محمود قریشی
میرپور خاص:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمران سرکاری خزانوں پر رحم کریں اور کوئی سرکاری جماعت سرکاری خرچ پر جلسہ نہیں کرے۔ میرپور خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب پنجاب کے ججوں نے بھٹو کو پھانسی سنائی تو صوبوں میں غصہ تھا، بھٹو نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے آج سیاسی پنڈتوں کی قلعی کھول دی، اقتدار کی کرسی کو ٹھوکر مار کر اور فریب کے بتوں کو پاش پاش کرنے عوام کے پاس آیا ہوں، میرے جلسے سے کچھ سرکاری افسران بھی پریشان ہیں، محبت کے رشتے کرسی کے رشتے سے مضبوط ہوتے ہیں۔آج کے جلسے میں عوام سرکاری ٹرانسپورٹ پر نہیں آئے۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی تقسیم ہو چکی ہے، ایک حصہ اقتدار کے نشے میں دھت اور دوسرے کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان اتحاد کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ مسلم لیگ ق کو قاتل لیگ کہا جاتا رہا، بے نظیر شہید کے قاتل ابھی بے نقاب نہیں ہوئے۔ ہو سکتا ہے کہ مسلم لیگ ق والے بے گناہ ہوں، تاہم مسلم لیگ ق سے متعلق زخم ابھی بھرے نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیاں ہوتی ہیں اور ان میں تبدیلی بھی ہوتی رہتی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں دوسری جماعتوں سے اتحاد مفاہمت کا حصہ تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پشاور میں ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دینے والوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 67610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش