0
Thursday 10 May 2018 20:29

درہ آدم خیل میں عجب خان آفریدی کا مجسمہ نصب

درہ آدم خیل میں عجب خان آفریدی کا مجسمہ نصب
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ ایف آر درہ آدم خیل عباس چوک میں عجب خان آفریدی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ مجسمے کی تنصیب کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور عباس خان چوک کو شہداء چوک کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل کمانڈنگ آفیسر نعمان زکریا نے اس موقع پر کہا کہ قبائل کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج پورے علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام، عسکری قیادت اور پولیٹکل انتظامیہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے علاقے میں پائیدار امن قائم ہو چکا ہے اب سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بحال کیا گیا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے۔ تقریب میں اسسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ضیاءالرحمٰن، ڈپٹی کمشنر خالد الیاس، کمشنر کوہاٹ مطاہر زیب سمیت عسکری حکام اور علاقہ عمائدین کے ساتھ ساتھ درہ آدم خیل قبائل کے نوجوان بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔ عجب خان آفریدی نے قبائلی علاقوں میں انگریز سرکار کے خلاف مسلح مزاحمت کی تھی۔ عجب خان آفریدی کو آج بھی پشتون علاقوں خصوصا آفریدی قبیلے کے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کا نام پشتون تاریخ میں ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 723747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش