0
Monday 27 Aug 2012 10:39

علی عباس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ساہیوال کے ڈویژنل صدر منتخب

علی عباس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ساہیوال کے ڈویژنل صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ساہیوال کا تیسرا سالانہ ڈویژنل استحکام تنظیم و احیائے ثقافت اسلامی کنونشن بتاریخ 25، 26 اگست 2012ء بروز ہفتہ، اتوار مرکزی امام بارگاہ قصر بتول (س) ساہیوال میں منعقد ہوا، کنونشن کے مہمان خصوصی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر تھے جبکہ ان کے علاوہ سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر تنظیمی اراکین نے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں شہید فائونڈیشن کی جانب سے شہداء ملت جعفریہ کی تصاویر پر مشتمل ایک گیلری بنائی گئی تھی، کنونشن کے آغاز میں امامیہ اسکائوٹس نے شہداء ملت جعفریہ کو اسلامی پیش کی۔

اس موقع پر آئی ایس ساہیوال ڈویژن کی جانب سے ثقافتی اسٹال بھی لگایا گیا تھا، جس پر اسلامی ثقافت کو اُجاگر کرنے والی کتب رکھی گئی تھیں، کنونشن کے پہلے روز شب شہداء منائی گئی جبکہ دوسرے روز پیام سحر کانفرنس منعقد ہوئی، کنونشن میں تمام یونٹس کے اراکین نے شرکت کی اور کثرت رائے سے بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے طالبعلم علی عباس کو سال 2012،2013ء کے لئے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب ڈویژنل صدر سے مرکزی صدر علی عمران طاہر نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 190247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش