0
Saturday 9 Mar 2013 01:53

ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی، آئی ایس او کے زیر اہتمام شیر کوٹ میں تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی، آئی ایس او کے زیر اہتمام شیر کوٹ میں تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنماء اور معروف ماہر طب ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب بمقام قصر سجادیہ امام بارگاہ شیر کوٹ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام اس تقریب میں پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کے تمام یونٹس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سینئر ممبران و علماء بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر مبنی ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم علامہ نور حُسین نے شہید ڈاکٹر نقوی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی شخصیت کے مالک تھے کہ امام خمینی (رح) کے حکم پر حج پر جا کر امریکہ و اسرائیل کے خلاف حرم الٰہی میں شعار بلند کرنا، بینرز آویزاں کرنا اور پمفلٹ بانٹنے کا ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ جو پاکستان میں امریکہ کے خلاف نفرت کی روشن مثال کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی استعمار دشمنی کی مثال روشن اور قابل تقلید ہے۔ اس موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید اپنے شعور، آگہی اور قوت عمل کی وجہ سے اس نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی آرزو رکھتے تھے۔ وہ ماضی، حال اور مستقبل کے ادوار میں یکساں طور پر جھانکنے کی صلاحیت رکھتے تھے، وہ زمانے کی بدلتی ہوئی صورتحال کی ضروریات کے ساتھ ساتھ آنے والے وقت کے تقاضوں سے بھی بخوبی آگاہ تھے لیکن ایک لحظہ کیلئے بھی استعمار سے مفاہمت کو تیار نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 245317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش