0
Wednesday 21 May 2014 12:34

بلوچستان میں کسی بھی طلباء یا طالبات کا اسکالرشپ ختم نہیں کیا جا رہا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بلوچستان میں کسی بھی طلباء یا طالبات کا اسکالرشپ ختم نہیں کیا جا رہا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کسی بھی طلباء یا طالبات کا اسکالرشپ کو ختم نہیں کیا جا رہا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپ کا اعلان کرینگے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ضلع کچھی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ میری بھرپور کوشش ہے اور تمام وسائل اس پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں جہاں پر امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، اسے ٹھیک کیا جائے کیونکہ صوبے میں امن و امان کو بہتر کرنا ہماری اولین کوشش ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ارکان نے جن مشکلات کی نشاندہی کی ہے، انہیں حل کیا جائے۔ اس کیلئے ہم اپنی ترجیحات میں امن و امان، صحت اور تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ سب کیساتھ یکساں سلوک کیا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 384609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش