0
Wednesday 27 Mar 2013 09:39

بھارتی فوج کے زیرحراست ایک اور کشمیری شہید

بھارتی فوج کے زیرحراست ایک اور کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ اننت ناک اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر پولیس کےہاتھوں گرفتار ہونے والے بلال احمد ڈار کی تشدد زدہ لاش ریلوے ٹریک پر پھینکے جانے کے خلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سٹرکوں پر نکل آئی۔ سری نگر کے علاقوں صراف کدل، بوہری کدل، مہاراج گنج وزینب کدل سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ روز ہڑتال رہی اور بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ سری نگر کے علاقے پاری پورہ میں تھانے کی عمارت کے قریب نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے بم دسپوزل اسکواڈ کے 4 اہل کار اور تھانے کا ایس ایچ او بم پھٹنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ شہید بلال احمد ڈار کو بھارتی فورسسز نے احتجاج کے دوران پتھرائو کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بلال ڈار کی شہادت کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ مشتعل کشمیری سٹرکوں پر نکل آئے اور انھوں نے بھارت و بھارتی فوج و پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 249284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش