0
Wednesday 17 Sep 2014 13:47

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ جاری، حیدر علی تکفیریوں کے ہاتھوں شہید

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ جاری، حیدر علی تکفیریوں کے ہاتھوں شہید
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری، آج صبح پشاور شہر کے رہائشی حیدر علی ولد نثار حسین کو نمک منڈی کے قریب شہید کر دیا گیا، شہید کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے امامبارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں ادا کی جائے گی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت وقت کی ناکامی قرار دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پی کے کی صوبائی کابینہ نے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنےمیں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں شہید حیدر علی کے قاتلوں کی گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبہ کی انتظامیہ پر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 410168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش