0
Monday 19 Jan 2015 15:41

دہشتگردی کے باعث پاکستان کو 100ارب ڈالر کا نقصان ہوا، نواز شریف

دہشتگردی کے باعث پاکستان کو 100ارب ڈالر کا نقصان ہوا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان ڈیویلپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کو 100ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ ضرب عضب کے ذریعے امن دشمنوں کا خاتمہ قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں۔ وزیراعظم نواز بشریف نے بلوچستان ڈیویلپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو 100فیصد ترقیاتی فنڈز دئیے جا چکے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں این 8 اور این 85 شاہیں تعمیر کر رہی ہے۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، دہشتگردی کے باعث پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ میں بلوچستان کا 5.11 فیصد سے بڑھا کر 9.9 حصہ کر دیا ہے اور رواں مالی سال کیلئے 1.62 میں سے 180ارب روپے جاری کئے گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر میں 300میگاواٹ کا بجلی کا منصوبہ لگا رہے ہیں۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی اقتصادی ترقی کی کنجی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ بلوچستان اقتصادی راہدری منصوبے کا مرکز ہے۔ چین کے ساتھ مل کر گوادر بندرگاہ کو فعال کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ گوادر بندگاہ ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے قبل گورنر بلوچستان محمد علی خان اچکزئی اور وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی فورم سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 433622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش