0
Monday 19 Jan 2015 10:56

پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد ہو چکی ہے، شہباز شریف

پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد ہو چکی ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد ہو چکی ہے۔ ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ کا تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، امن عامہ اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر ہر دل زخمی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کی طاقت سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 433555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش