0
Saturday 5 Jan 2013 12:31

گمبہ اسکردو میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق

گمبہ اسکردو میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گمبہ اسکردو میں کوئلہ انگیٹھی سے خارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے باعث تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ میاں بیوی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق لنڈے کے غیر مقامی بیوپاری پاشا خان اپنی فیملی سمیت کمرے میں انگیٹھی جلا کر کمرے میں رہائش پذیر تھے اور کوئلے کی گیس سے بے ہوش ہوگئے۔ رہائشی محلہ کے لوگوں کو صورت حال کا علم ہوا اور انہوں نے فورا پولیس کو اطلاع کردی اور میاں بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کے تینوں کم سن بچے موقع پر ہی مردہ حالت میں پائے گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو پچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، جن کی عمریں اندازے کے مطابق تین سے سات سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی ہے، آخری اطلاعات تک بے ہوش ہونے والے پاشا خان کو ہوش آگیا ہے جبکہ خاتون بے ہوش ہے۔ متاثرہ خاندان پشاور سے تعلق رکھتا تھا اور لنڈے کا کاروبار کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 228051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش