0
Sunday 5 Apr 2009 10:29

جرمنی اور فرانس میں احتجاجی مظاہرے، نیٹوکے خاتمے کا مطالبہ

جرمنی اور فرانس میں احتجاجی مظاہرے، نیٹوکے خاتمے کا مطالبہ
 پیرس(جنگ نیوز)نیٹو کے سیکریٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ نے اتحادیوں سے مزید چار ہزارفوج افغانستان بھیجنے کی اپیل کردی اور کہا کہ نیٹو کا مستقبل افغانستان سے وابستہ ہے۔نیٹو کا دو روزہ اجلاس معاہدہ شمالی اوقیانوس کی ساٹھویں سالگرہ پر ہوا ۔ افتتاحی خطاب میں نیٹو کے جنرل سیکریٹری جاپ ڈی ہوپ نے امید ظاہر کی کہ یورپ نئی افغان پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے مطابق نیٹو کو روس کی ضرورت ہے تاہم بنیادی اختلافات موجود رہیں گے۔ جرمنی اور فرانس کی سڑکوں پر نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے متعدد واقعات پیش آئے، تقریباً چار سو افراد حراست میں لئے جاچکے ہیں۔ مظاہرین نیٹوکے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ امریکا نے افغانستان کو غیر فوجی رسد کی فراہمی کے لئے ازبکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ،جنوب اور وسطی ایشیا کے لیے امریکہ کے معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے کہا کہ معاہدے کے تحت افغانستان میں آ پریشن جاری رکھنے کے لیے امریکہ کو ازبکستان کے ذریعے صرف غیر فوجی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا امریکہ کو ازبکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے اور یہ معاہدہ سیاسی نہیں بلکہ تجارتی بنیادوں پر کیاگیا۔
خبر کا کوڈ : 2465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش