0
Monday 29 Apr 2013 16:53
پاراچنار، انتخابی مہم نے کشیدہ صورتحال اختیار کی

انتخابی معما، مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے 6 اراکین احتجاجا مستعفی

انتخابی معما، مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے 6 اراکین احتجاجا مستعفی
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 37 پاراچنار میں الیکشن مہم نے بہت نازک صورت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن حسینیہ کے پانچ اہم اراکین نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اپنے استعفوں کا اعلان کردیا ہے۔ استعفی دینے والوں میں سردار علی ٹوپکی، صوبیدار گلاب حسین پیواڑ، سید کمال حسین زیڑان، عابد حسین بدامہ، اسرار حسین مینگک شامل ہیں۔ انکے علاوہ مبینہ طور پر چار دیگر افراد بھی آج استعفی دینے والے ہیں۔

موجودہ نازک صورتحال کا سبب یہ ہے کہ جامع مسجد پاراچنار کی انتظامیہ کی جانب سے ایک مخصوص امیدوار کے لئے الیکشن مہم چلایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے دیگر تمام خصوصا دو اہم اور مقبول امیدواروں کے حامیوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ چنانچہ مرکزی مسجد سے باقاعدہ وابستہ یا دیگر عام حامیوں نے کئی دفعہ انجمن حسینیہ اور مرکزی مسجد کے دیگر ذمہ داروں کے سامنے اپنے احتجاجات ریکارڈ کروائے۔ مگر جب انکی ایک نہ سنی گئی تو انہوں نے کل رات پاراچنار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر اپنے استعفے پیش کئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مرکزی مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کے علاوہ یک طرفہ طور پر ایک مخصوص امیدوار کی خاطر انتخابی سرگرمیوں پر دیگر دو امیدواروں کے حامیوں کے جذبات سخت مجروح ہوگئے ہیں۔ چنانچہ ایسے ہی کاروائیوں کے رد عمل میں کل اتوار کو مرکزی انجمن حسینیہ کے 5 اراکین نے باقاعدہ طور اپنے اپنے استعفے پیش کردئے۔ اور اپنے استعفوں کی تشہیر انہوں نے باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں کی۔

دوسری جانب مرکزی جامع مسجد کے دیگر منتظمین اور پیش امام جامع مسجد نے اس پر غیر معمولی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ چانچہ انہوں نے اسکے رد عمل میں آج بروز پیر کرم ایجنسی کے تمام دیہات سے میٹنگ بلائی، جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران بہت جذباتی تقاریر کی گئیں۔ اور لوگوں کے جذبات کو کافی حد تک ابھارا گیا۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اجتماع ایک فساد کی صورت اختیار کرلینے کا امکان تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک حالات کشیدہ بتائے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 259098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش