0
Monday 6 Jan 2014 11:42

مقبوضہ کشمیر کے قصبوں اور دیہاتوں میں فوج کی موجودگی، ریفرنڈم کرایا جائے، عام آدمی پارٹی

مقبوضہ کشمیر کے قصبوں اور دیہاتوں میں فوج کی موجودگی، ریفرنڈم کرایا جائے، عام آدمی پارٹی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے قصبوں اور دیہاتوں میں فوج کی موجودگی کے بارے میں دہلی طرز پر عوام سے رائے طلب کی جانی چاہیے، نجی ٹیلی ویژن چینل ہیڈ لائنز ٹوڈے کے ساتھ سیدھی بات پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے کہا ’’جموں و کشمیر سے فوج کا انخلاء عمل میں لایا جانا چاہیے اگر وہاں کے لوگ قصبوں اور دیہاتوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف ووٹ دیتے ہیں، اس سے قبل پرشانت بھوشن نے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کی وکالت کی تھی، دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی کے بارے میں پرشانت بھوشن نے کہا کہ ان کی پارٹی آنے والے لوک سبھا انتخابات اروند کجروال کی قیادت میں لڑے گی، انہوں نے کہا کہ ’’اروند کیجروال یہ فیصلہ نہیں کریں گے کہ وہ خود لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں بلکہ اس کا فیصلہ پارٹی ورکر کریں گے، اروند وہی کریں گے جو پارٹی اُسے کہے گی اور اس سلسلے میں آنے والے دو ہفتوں میں اعلان کیا جائے گا، 2014ء لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نظریہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پرشانت بھوشن نے کہا کہ پارٹی کو جو عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے اس لئے ہوسکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی ہی نئی حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا ’’کون جانتا ہے عام آدمی پارٹی 400 لوک سبھا نشستوں پر بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہے، عام آدمی پارٹی کو غیر متوقع حمایت حاصل ہورہی ہے اس لئے کچھ بھی ہوسکتا ہے‘‘، لا ل بتیوں کے استعمال کے بارے میں عام آدمی پارٹی رہنما نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی کے منسٹر وی آئی پی نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں سفر کریں گے تو ہم وہ نمبر پلیٹ ہی ہٹائیں گے،ہماری پارٹی میں وی آئی پی کلچر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 337845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش