0
Tuesday 18 Mar 2014 20:27

خیبرپختونخواہ میں حلقہ بندیاں مکمل،سپریم کورٹ کا انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کا حکم

خیبرپختونخواہ میں حلقہ بندیاں مکمل،سپریم کورٹ کا انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے لطیف یوسفزئی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ خیبر پختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیں ۔ کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے قواعد و ضوابط کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے سپریم کورٹ کے دس مارچ کے حکم پر عمل درآمد کر لیا۔سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت کو ایک ماہ میں انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے لطیف یوسفزئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انتخابی تیاریاں مکمل کریں، تب تک سندھ اور پنجاب کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ آ جائے گا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 363242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش