اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین ریلی کا انعقاد فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طالبات سمیت خواتین و بچے شریک تھے۔ ریلی سے آئی ایس او طالبات کراچی کی نومنتخب صدر سحر زہرا، مذہبی اسکالر عالمہ نشاط زہرا، سابق ڈویژنل صدر نرجس زہرا و دیگر نے خطاب کیا۔ شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی پلے کارڈز و بینرز تھام رکھے تھے۔ شرکاء ریلی نے صہیونی اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بلند کئے۔ ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امام مہدی (عج) سے کیا گیا۔