Tuesday 31 Jan 2023 23:14
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ میں اہم تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے پہلی مرتبہ مشیر داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خوراک شمس لون سے خوراک کا قلمدان واپس لے کر کاظم میثم کو سونپ دیا گیا ہے۔ کاظم میثم کے پاس وزارت زراعت کے ساتھ خوراک کا قلمدان بھی ہوگا۔ دوسری جانب مشیر خوراک شمس لون کو مشیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مشیر داخلہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا تھا۔ وزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038867
منتخب
27 Mar 2023
27 Mar 2023
26 Mar 2023
26 Mar 2023
26 Mar 2023
25 Mar 2023