0
Saturday 10 Mar 2012 20:01

رحیم یار خان، فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی دھرنا

رحیم یار خان، فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام سانحہ خانپور، سانحہ کوہستان، سانحہ پارا چنار اور علامہ ثقلین نقوی کی المناک شہادت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اہل تشیع کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کیخلاف رحیم یار خان میں ہزاروں افراد نے نیشنل ہائی وئے پر بھرپور احتجاجی دھرنا دیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت کئی علماء بھی موجود تھے، احتجاج کے دوران پورا علاقہ لبیک یاحسین ع کی صدائوں سے گونج رہا تھا، اس سے قبل ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ امام بارگاہ لنگر حسینی سے برآمد ہوا اور نیشنل ہائی پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس سے کے ایل پی (کراچی، لاہور پشاور) قومی شاہراہ بند ہو گئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر فرقہ وارانہ دہشتگردی پر قابو پائے اور پاکستان بھر میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے، اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور پہنچ کر "بستی شہداء"  گئے اور شہدا کی قبور پر حاضری دی، علامہ ساجد نقوی نے شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کے بعد تمام شہدا کے ورثا اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی، علامہ سید ساجد نقوی نے احتجاجی دھرنا میں شریک ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 144506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش