0
Monday 2 Apr 2012 16:41

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر سراسر ظلم ہے، رابطہ کمیٹی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر سراسر ظلم ہے، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس اضافے کو ملک بھر کے عوام پر سراسر ظلم قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے حالیہ ہوشربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تاہم ہر ممالک کی جانب سے اپنے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بجائے غیر ترقیاتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کی جائے اور حکمراں طبقہ زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی اپنائے تاکہ عوام پر کم سے کم مہنگائی کا بوجھ ڈالا جاسکے اور غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 149808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش