0
Monday 8 Oct 2012 22:27

حکمران طلبہ کے ذہنوں سے اسلامی فکر ختم کرنے کے درپے ہیں، مدثر شاہ

حکمران طلبہ کے ذہنوں سے اسلامی فکر ختم کرنے کے درپے ہیں، مدثر شاہ
اسلام ٹائمز۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر دور میں طلبہ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے آواز بلند کی ہے، آج ہمارے غلام ابن غلام حکمران طلبہ کے ذہنوں سے اپنے وطن کی نظریاتی اساس و فکر ختم کرنے اور انہیں تعلیم سے دور کرنے کے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، نظام تعلیم کو میٹرک تک انگلش میڈیم کرنا بہت بڑ ی سازش ہے ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جواب دیں نظام تعلیم میں تبدیلیاں کس کے ایجنڈے پر کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا یہ حال ہے کہ لاہور تعلیمی میدان میں اس وقت پنجاب میں آٹھویں نمبر پر ہے، میٹرک اور انٹر کے نصاب میں تبدیلیاں اور اسلامی تاریخ سے متعلقہ نصاب کا حذف کرنا کس ایجنڈے کا حصہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ کل بروز منگل شہر لاہور کے طلبہ نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم میں کی جانے والی ان تبدیلیوں اور فیسوں میں بے انتہا اضافے کے خلاف دن 12 بجے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت سے نقشہ سٹاپ وحدت روڈ تک صبح تعلیم بچاؤ ریلی نکالیں گے۔

مدثر احمد شاہ نے کہا کہ اس ریلی میں شریک طلبہ پنجاب حکومت کو اپنے مطالبات پیش کریں گے اگر پنجاب حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو طلبہ کی تعلیم بچاؤ ریلی کا رخ پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ہو گا جہاں سے طلبہ برادری اس وقت تک نہیں ہٹے گی جب تک مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام اس قسم کا بنا دیا گیا ہے کہ غریب کے لئے تعلیم کا حصول مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے حالانکہ آئین کے رو سے تعلیم بنیادی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 202020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش