0
Friday 26 Apr 2013 21:49
شوباز شریف کو سیاست کی بجائے فلموں میں کام کرنا چاہیئے

اقتدار میں آ کر ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، عمران خان

اقتدار میں آ کر ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جیسے شوباز کو سیاست کی بجائے فلموں میں کام کرنا چاہیئے، عوام باریاں کھیلنے والوں کی بلے سے پٹائی کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نمبر ایک ڈرامہ ہیں انہیں فلموں میں اداکاری کرنی چاہیئے دونوں جماعتیں پانچ، پانچ باریوں میں نظام تبدیل نہیں کر سکیں تو پانچ سال میں نظام کیسے ٹھیک کریں گی۔ مظفر گڑھ اسپورٹس گراوٴنڈ میں انتخابی جلسہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) باری لینے کے لئے تیار بیٹھی ہے میاں صاحب! جو پانچ بار میں آپ نہیں کر سکے تو چھٹی باری میں کیا کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ جماعتیں جو اقتدار میں آ کر نظام تباہ کرتی ہیں وہ نظام درست کیسے کریں گی۔ نواز شریف کے دور میں 25 ہزار پولیس اہلکار میرٹ کے خلاف بھرتی ہوئے جن میں سے کئی لوگ مجرم بھی تھے۔
سیاسی جماعتوں نے پولیس کو بھی سیاسی ادارہ بنا دیا ہے ملک سے اگر غربت ختم کرنی ہے تو ان دونوں جماعتوں کی میوزیکل چیئر کو ختم کرنا ہو گا۔
 
انہوں نے کہا کہ ایسا نظام لائیں گے کہ ملک سے تھانہ اور کچہری کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اخراجات کم کر کے آمدنی میں اضافہ کریں گے جب ملک اپنے پیر پر کھڑا ہو گا تو امریکہ کی جنگ سے خود کو نکال لیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام باریاں کھیلنے والوں کی بلے سے پٹائی کر کے انہیں نکال باہر پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے، کامیابی کے بعد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ زرداری جیسے ڈاکووٴں کو جیل جانا پڑے گا، شہباز شریف بتائیں، وہ چار سال تک اندر سے زرداری حکومت کے ساتھ ملے رہے اور عوام کو ڈستے رہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ پٹواری اور تھانہ کلچر کا نظام ختم ہونے والا ہے، شہباز شریف جھوٹ بول کر ڈرامہ کر رہا ہے، ان کو فلموں میں کام کرنا چاہیئے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر مساوی تعلیمی نظام رائج کیا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نظام کی خرابی کے باعث ملک کا پیسہ لوٹنے والا ڈاکو صدر بن گیا ہے اقتدار میں آ کر ہم ان کا احتساب کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مناظرے کا چیلنج نواز شریف کو دیا لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرنے والا شوباز شریف میرے خلاف پرپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف مجھے اور زرداری کو ملا کر قوم کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش