0
Thursday 23 May 2013 20:35
مجلس وحدت مسلمین دین اور سیاست کو الگ نہیں سمجھتی

وطن عزیز کو نقصان پہنچانے والی منظم قوتوں کا توڑ کرنے کیلئے اکٹھے ہوجائیں، علامہ ناصر عباس

وطن عزیز کو نقصان پہنچانے والی منظم قوتوں کا توڑ کرنے کیلئے اکٹھے ہوجائیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دین اور سیاست الگ نہیں، ظالم نے بڑی مکاری کیساتھ مظلوموں کو تقسیم کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ پاکستانی عوام وطن کو نقصان پہنچانے والی منظم قوتوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ ’’جشن مولود کعبہ اور سالانہ تنظیمی کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں صرف دو طبقات ہوتے ہیں، ایک ظالم، دوسرا مظلوم۔ اسلام دین انسانیت ہے اور انسانیت کا تقاضا یہی ہے کہ ظالم کے مقابلے میں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا جائے، مظلوم چاہے کسی بھی مذہب کا ماننے والا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دین اور سیاست کو الگ نہیں سمجھتی اور ہم دینی احکامات کے مطابق مظلوم کی حمایت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو سیاست کہتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ہر وہ حکمت عملی جو دینی اقدار و اُصولوں کے منافی مکرو فریب کیساتھ اختیار کی جائے، تاکہ مخصوص اہداف حاصل ہوں وہ انسانی، اسلامی، شرعی اعتبار سے گمراہی ہے، جس کے جال میں لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے۔ وطن عزیز میں یہی طرز سیاست ہے جو رواج پا چکا ہے اور ملک و قوم کیلئے آزمائش بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاست میں آنا اور انتخابی عمل کا حصہ بننا حقیقی اسلامی طرز سیاست کا فروغ ہے اور اس میں ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہر وہ کام جس سے وطن کو نقصان پہنچے، گناہ اور حرام ہے اور ہم پاکستانی عوام کو یہی بتانا چاہتے ہیں کہ وطن کو نقصان پہنچانے والی منظم قوتوں کی سازشوں کا توڑ کرنے کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم نے بڑی چالاکی اور مکاری سے مظلوموں کو شیعہ سنی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 266844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش