0
Friday 11 Oct 2013 20:06

فیسوں میں اضافے کا مقصد طبقاتی نظام تعلیم کا فروغ ہے، اطہر عمران

فیسوں میں اضافے کا مقصد طبقاتی نظام تعلیم کا فروغ ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم ہی بہترین معاشرے کا ضامن ثابت ہو سکتا ہے، باقی شعبوں کی طرح اس مقدس اور انبیاء کے شعبے کے ساتھ خیانت حکمرانوں کی نابودی کا سبب بنے گی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں گلگت میں قراقرم یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اطہر عمران طاہر کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں رشوت مافیا کی بڑھتی ہوئی جڑیں تعلیمی اداروں کو کھوکھلا کر رہی ہیں، فیسوں میں بے تحاشا اضافہ طبقاتی نظام تعلیم کو فروغ دینا ہے، جب تک دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے مسائل اور اساتذہ کو درپیش مشکلات حل نہیں کی جاتیں پاکستان کا تعلیمی نظام درست سمت نہیں چل سکتا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دیگر حکومتوں کی طرح اس حکومت نے بھی تعلیمی مسائل حل کرنے کے اعلانات کیے ہیں جو کہ پورے ہوتے نظر نہیں آتے،نئے تعلیمی ادارے بنانے کے ساتھ ساتھ پُرانے اداروں کی اپ گریڈیشن کا کام بھی مکمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 310371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش