0
Sunday 10 Nov 2013 13:45

کربلا عزّ و شرف کا راستہ ہے، آغا علی رضوی

کربلا عزّ و شرف کا راستہ ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے مرکزی مجلس عزاء نیورنگاہ اسکردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول (ص)، جگر گوشہ بتول (س)، حضرت امام حسین (ع) ایک لشکر یا فوج کے مدمقابل میں نہیں تھے بلکہ ظلم، فتنہ، فساد، بدعت، بے دینی، بے حیائی اور بے غیرتی کی ایک دنیا کے مقابلے میں کھڑے تھے۔ آپ (ع) نے ظالم و جابر، خلافت رسول (ص) کے داعی اور انحراف کے ایک جہاں کے دباو کو قبول نہیں کیا اور سب کچھ قربان کرکے اسلام حقیقی کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔ معرکہ کربلا میں صبر، شکر، شرافت اور غیرت جیسے الہٰی اقدار کو زندگی ملی ہے۔ علامہ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہمارا تعلق قافلہ عزّ و شرف سے ہے، ذلت ہم سے کوسوں دور ہے، شہادت ہمارے لیے باعث افتخار ہے اور کربلا عزّ و شرف کا راستہ ہے۔ ہم کار حسینی سرانجام دیتے ہوئے زندہ رہیں یا اس راہ میں شہادت نصیب ہو جائے ہر دو صورت میں کامیاب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش