0
Thursday 20 Feb 2014 06:32

حکومت کو فی الفور قاتلوں اور دہشتگردوں کیخلاف قدم اُٹھانا ہوگا، علامہ عارف واحدی

حکومت کو فی الفور قاتلوں اور دہشتگردوں کیخلاف قدم اُٹھانا ہوگا، علامہ عارف واحدی
 اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔ جب تک دہشت گردوں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائیگا اس وقت تک امن قائم ہونا ممکن نہیں، اگر ریاست ہی مجرموں کو محترم سمجھے گی تو شہریوں کا محافظ کون ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کی 23 اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا، جبکہ گذشتہ روز پولیو ٹیم کے اغواء اور میڈیا دفاتر پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں پر بھی افسوس کو اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں صحافی، وکلاء سکیورٹی اہلکار، ججز، علماء، بے یار و مدد گار مسافر اور عبادت گاہوں میں مصروف لوگوں کو تحفظ حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست کی رٹ کو بحال نہیں کیا جاتا اور مجرموں، قاتلوں اور دہشت گردوں کو احترام دینے کی بجائے ان پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا اس وقت ملک میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیسے ہوگا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ دہشت گرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں اور سرعام ریاستی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے جب تک حکومت اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھاتی اور جزاء و سزا پر عمل شروع نہیں کیا جاتا، اس وقت تک قوم میں اضطراب رہے گا اور بے گناہ عوام کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، اس لئے حکومت کو کسی تاخیر کے بجائے فی الفور قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف قدم اُٹھانا ہوگا اور دہشت گردی کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، تبھی پاکستان صحیح معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھر سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 353582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش