0
Friday 21 Mar 2014 11:42

پاکستان کی نظریاتی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے، جماعتہ الدعوة کراچی

پاکستان کی نظریاتی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے، جماعتہ الدعوة کراچی
اسلام ٹائمز ۔ جماعة الدعوة کے تحت 23 مارچ کو کراچی میں منعقد ہونے والی احیائے نظریہ پاکستان مارچ کیلئے جماعة الدعوة نے شہر بھر میں تشہیری مہم میں مزید تیزی پیدا کر دی ہے اور شہر کے نمایاں مقامات پر کیمپ قائم کرکے عوام کو بھرپور انداز سے نظریہ پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے جبکہ ملٹی میڈیا پروگرامات کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر شروع کر دیا گیا ہے۔ دو قومی نظریہ سے متعلق بنائی گئی خصوصی ڈاکومینٹری موبائل گاڑیوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں دکھائی جا رہی ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر جہازی سائز کے پینا فلیکس بورڈ، بینر اور پوسٹر بھی بڑے پیمانے پر لگا دیئے گئے ہیں۔ جماعة الدعوة کے رہنما اور علماءکرام کی ٹیمیں مختلف مقامات پر نظریہ پاکستان کانفرنسز و سیمینار سے خطابات بھی کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز خداداد اور کشمیر کالونی میں بڑے نظریہ پاکستان کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف دشمن قوتوں نے بہت سے منصوبے ترتیب دیئے، لیکن ہر موقع پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے، پاکستانی کل بھی نظریاتی مسلمان تھے آج بھی ان کی یہ حیثیت برقرار رہنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 364200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش