0
Thursday 26 Jun 2014 22:11

کشمیر مسئلہ پر بھارت و پاکستان حکمرانوں کو میز پر لاؤں گا، مفتی سعید

کشمیر مسئلہ پر بھارت و پاکستان حکمرانوں کو میز پر لاؤں گا، مفتی سعید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر معاملے کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں پی ڈی پی کی حکومت آتی ہے تو وہ ہندوستان اور پاکستان کے حکمرانوں کو ایک ٹیبل پر لاکر اس مسئلہ کو حل کرنے کی کامیاب کوشش کریںگے، انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی اور اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلے تو کشمیر مسئلہ حل ہوجائے گا، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست نے کہا کہ پی ڈی پی کا حکمرانی کا ماڈل ریاست جموں کشمیر کیلئے سب سے موزوں ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح سے پی ڈی پی نے اپنے مختصر سے تین سالہ دور اقتدار میں یہ ثابت کیا کہ ایک صاف و شفاف اور کرپشن فری حکومت کیسے کی جاسکتی ہے، راجوری کے کوٹرنکہ اور گلاب گڑھ کے چسانہ حلقہ انتخاب میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ پی ڈی پی کی پالیسیاں سماج کے ہر ایک طبقہ فکر کے لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج کل حکمرانی کے ماڈل کے بارے میں باتیں کررہے ہیں، انہیں یاد رہنا چاہئے کہ صرف تین سالہ دور اقتدار میں اچھی حکمرانی کی مثال قائم کی گئی اور اُس وقت سماج کے ہر طبقہ کو یکساں ترقی کا موقعہ فراہم ہوا۔
خبر کا کوڈ : 395381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش