0
Tuesday 15 Jul 2014 11:28

برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے لئے سرگرمیاں

برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے لئے سرگرمیاں
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر مسئلے پر بحث کرنے کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں ہاؤس آف کامنز کے 17 ارکان نے بزنس کمیٹی سے کشمیر مسئلے پر بحث کرنے کے لئے تاریخ طے کرنے کی درخواست کی ہے۔ ممبران پارلیمنٹ اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے ہاؤس آف کامنز میں بحث کی حمایت کی ہے جبکہ دستخطی مہم پر بھی سینکڑوں کی تعداد مین لوگوں نے کشمیر مسئلے پر بحث کرانے کے حق میں اپنے دستخط کیے ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر مسئلے پر بحث کرنے کے سلسلے مین سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ہاؤس آف کامنز میں بزنس کمیٹی کے 17 ارکان نے درخواست کی ہے کہ اس اہم مسئلے پر بحث کرنے کے لئے تاریخ کا تعین کیا جائے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کے 17 ممبر پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیوں نے ہاؤس آف کامنز میں کشمیر مسئلے پر بحث کرنے کی حمایت کی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں نے کشمیر مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے میں دستخطی مہم شروع کی ہے جس پر ممبران پارلیمنٹ سیاستدانوں اور مختلف مکتب ہائے فکر کے افراد نے اپنے دستخط کئے ہیں اور کشمیر مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ادھر ہاؤس آف کامنز کے کئی ممبران نے کشمیر مسئلے پر بحث کرانے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی تو یہ کشمیریوں کے لئے بہت بڑی مدد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کشمیری تنظیموں اور دوسرے ممالک کے رضاکاروں نے کشمیر کے مسئلے پر کام کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور انہوں نے ہاؤس آف کامنز میں اس مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے میں کئی مشکلات کا سامنا بھی کیا تاہم ان کی محنت رائیگاں نہیں ہو سکتی ہے بلکہ اکثر ممبران پارلیمنٹ اس حق میں ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر ہاؤس آف کامنز میں بحث کی جانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 399503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش