0
Saturday 16 Aug 2014 20:27
دھاندلی کیخلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں، انتخابی اصلاحات تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے، سراج الحق

مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، افواج پاکستان ملک میں غیر آئینی تبدیلی نہیں چاہتیں، گورنر پنجاب

مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، افواج پاکستان ملک میں غیر آئینی تبدیلی نہیں چاہتیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ سراج الحق اور گورنر پنجاب سیاسی معاملات کے حل کیلئے سرگرم ہو گئے۔ امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں حالات صبر اور برداشت کے متقاضی ہیں جلتی پر تیل چھڑکنے والوں سے محتاط رہنا ہو گا۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پورا ملک انتخابی اصلاحات چاہتا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات صبر و تحمل کے متقاضی ہیں۔ ردعمل کے طور پر ایسی کوئی غلطی نہ ہو جس کا برا اثر ہو، جلتی پر تیل چھڑکنے والوں سے بھی محتاط رہنا ہو گا۔ انہوں نے طاہر القادری کے دس نکات کو بھی جائز قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے حل کے لئے جماعت اسلامی کا کردار انتہائی اہم رہا۔ چند مطالبات کے علاوہ سب کا ایجنڈ ایک ہے، پورا ملک انتخابی اصلاحات چاہتا ہے۔ دھاندلی کی روک تھام کیلئے کمیشن بننا چاہیئے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ افواج پاکستان ملک میں غیر آئینی تبدیلی نہیں چاہتیں۔ گورنر پنجاب نے حالیہ بحران کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کردار کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 405113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش