0
Tuesday 12 Jul 2011 21:17

کراچی،پولیس کے چھاپے،کالعدم تحریک طالبان کے اہم رکن سمیت 7 ملزم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی،پولیس کے چھاپے،کالعدم تحریک طالبان کے اہم رکن سمیت 7 ملزم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان، لیاری گینگ وار اور قتل، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان سوات کا اہم کارکن علی عمران عرف عمران شاہ اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا،جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی۔ ملزم سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں، اسکولوں کو بم سے اڑانے اور آرمی چیک پوسٹوں کو تباہ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دوسری کارروائی کے دوران لیاری کھڈا مارکیٹ کے علاقے سے گینگ وار کے ارشد پپو گروپ کے دو ملزم سہیل ابڑو اور سراج الدین گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے چار کلاشنکوف، دس ہینڈ گرینڈ، ایک رائفل، آٹھ کلوچرس اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ تیسری کارروائی میں ماڑی پور کے علاقے سے قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان محمد نبی، محمد ندیم، چاند اور محمد آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 84585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش