0
Wednesday 14 Mar 2012 22:10

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنی نشست کو دفتر بنا لیا ہے، چودھری نثار

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنی نشست کو دفتر بنا لیا ہے، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں ہے، جن لوگوں کو کسی جرم کے بغیر گھروں سے اٹھایا گیا ہے انھیں دفاع کا موقع ملنا چاہیئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہر لاپتہ پاکستانی کا پتہ کروانا ہم پر فرض ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ متفقہ قرارداد کو رحمان ملک کے سائے سے بچایا جائے، رحمان ملک کی بات اُن کے گھر والے نہیں سنتے تو ہم کیسے سنیں۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کو کارروائی ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، وہ چار سالوں سے صرف کاروائیاں ہی ڈال رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے جتنی غیر ذمہ داری وزیرداخلہ نے دکھائی کسی نے نہیں دکھائی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق چوہدري نثار علي خان کا کہنا تھا کہ کسي نے جرم کيا ہے يا عسکريت پسندي ميں ملوث ہے تو اس پر کيس چلا کر سزا دي جائے، موجودہ دور ميں بغير جرم بتائے گھروں سے لوگوں کو اٹھايا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ يہ سنجيدہ پارليماني انداز نہيں، وزيراعظم نے ايوان ميں کرسي کو دفتر بنانے کي کوشش کي، ايم اين اے بھکاريوں کي طرح دستخط کرانے کيلئے لائنوں ميں لگے رہتے ہيں۔ چوہدري نثار نے وزير داخلہ رحمان ملک پر کڑي تنقيد کي۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک جس عہدے پر بيٹھے ہيں، ان کا پہلا کام تھا کہ لاپتہ افراد کو بازياب کراتے۔ چوہدري نثار نے کہا کہ رحمان ملک جس کميٹي کے ممبر ہوں گے، وہ اس ميں نہيں بيٹھيں گے۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان کي حکومت کو 6 ہزار لاپتہ افراد کي فہرست دي گئي جو درست نہيں تھی۔ قائم مقام اسپيکر نے وزير داخلہ کو ہدايت دي کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جو کميٹي بنائي جائے اس ميں بريفنگ ديں۔
خبر کا کوڈ : 145666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش