0
Saturday 19 Dec 2009 13:47

ایڈوانی باہر،بی جے پی کی سشما سوراج نئی اپوزیشن لیڈر نامزد

ایڈوانی باہر،بی جے پی کی سشما سوراج نئی اپوزیشن لیڈر نامزد
نئی دہلی:بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ایل کے ایڈوانی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، ان کی جگہ پارٹی کی سینئر رہنما سشما سوراج کو نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے عہدے کی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایل کے ایڈوانی کو پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی میں ایسا کوئی عہدہ نہ تھا لیکن سینئر سیاستدان کی پارٹی سے باعزت رخصتی کیلئے اسے خصوصی طور پر تخلیق کیا گیا۔ادھر ناگپور سے تعلق رکھنے والے باون سالہ نیتن گود کری کل پارٹی کے نئے صدر کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں۔ بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت اور دیگر معاملات کے بعد بی جے پی شدید دبائو کا شکار تھی،جس سے نکلنے کیلئے پارٹی نے یہ فیصلے کئے۔

خبر کا کوڈ : 17244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش