0
Tuesday 17 Jul 2012 19:34

یزیدیت دہشتگردی کا دوسرا نام ہے، علامہ ناصر عباس

یزیدیت دہشتگردی کا دوسرا نام ہے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یزیدیت دہشتگردی کا دوسرا نام ہے اور یزیدی فکر سے دہشتگردی اور بے حیائی جنم لیتی ہے، جب کہ حسینیت امن اور رواداری کا نام ہے اور حسینیت کی کوکھ سے شرافت اور شریف جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات حسینی چوک اسکردو میں اسد عاشورہ کے موقع پر لاکھوں عزاداران  سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علامہ ناصر عباس جعفری جس وقت اسٹیج پر خطاب کرنے کے لئے آئے تو حسینی چوک میں لاکھوں کی تعداد میں جمع عزاداران حسین علیہ السلام نے، جو یہاں اکسٹھ ہجری روز عاشور کو کربلا میں گرمی اور شہداء کی پیاس کی یاد میں جمع تھے، نے ان کا استقبال استغاثہ شبیری ھل من ناصر ینصرنا پر لبیک یاحسین علیہ السلام کہتے ہوئے کیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ فرزندان ملت جعفریہ کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے سے ظلم، ناانصافی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ ہم نے معاشرے کو یزیدی فکر اور ظلم و بربریت سے نجات دلانی ہے اور اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدلنا ہے۔ دور حاضر میدان میں حاضر رہنے کا متقاضی ہے اور ہمیں اپنی ملی وحدت اور طاقت کے ساتھ میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہی کربلا کے وارث ہیں اور کربلا ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ آج گھروں میں بیٹھنے کا نہیں، میدان میں حاضر رہنے کا وقت ہے۔ اگر ہم گھروں میں بیٹھے رہیں گے اور اپنے حقوق کی آواز بلند نہیں کریں گے تو پھر وہی ہوگا جو آج سے چودہ سو سال پہلے ہوا کہ جب لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں تو حق کی آواز اٹھانے والوں کے گلے میں رسی ڈال دی جاتی ہے اور اہل بیت علیھم السلام کے گھرانے کو بازاروں میں پھرایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 179953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش