0
Tuesday 9 Oct 2012 23:51

ایران پر اسرائیل کا حملہ اسکی نابودی کے مترادف ہے، احمدی نژاد

ایران پر اسرائیل کا حملہ اسکی نابودی کے مترادف ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ علاقے میں غاصب صہیونی حکومت کا وجود قتل و خونریزی اور غاصبانہ قبضے کا نتیجہ ہے، احمدی نژاد نے آج ایک عالمی چینل جام جم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ غاصب صہیونی حکومت نے علاقے میں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے مفاد اور ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لئے قتل عام کے ذریعے اپنے آپ کو وجود بخشا ہے، اس لئے اپنی بقا کی خاطر کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کی دھمکیوں، اور اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ امر امریکہ میں مقیم ایرانیوں کیلئے باعث تشویش ہے، کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ اسکی نابودی کے مترادف ہے۔ 

احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دھمکیوں سے چشم پوشی نہیں کرے گا، اور ملک کے خلاف ہر قسم کی جارحیّت اور حملے کا ٹھوس اور دنداں شکن جواب دے گا- ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران نے کبھی کسی جنگ کی ابتدا نہیں کی لیکن اپنی سرزمین کا ہمیشہ بہت اچھی طرح سے دفاع کیا ہے۔ انہوں کہا کہ دشمنوں کے منصوبے ایرانی عوام کو مایوس نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمنوں نے ایرانی قوم کے تمام اقتصادی راستوں کو بند کردیا تو تب بھی وہ ہماری قوم کو جھکا نہیں سکتے، قوم وقار اور قوت کے ساتھ مشکلات سے نبردآزما رہے گی۔ دریں اثناء ایرانی صدر نے قومی انڈر17 فٹ بال ٹیم کو عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 202334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش