0
Friday 28 Dec 2012 10:40

حکومت کا شگر اور کھرمنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ ابھی تک وفا نہ ہوسکا

حکومت کا شگر اور کھرمنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ ابھی تک وفا نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ شگر اور کھرمنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ ابھی تک وفا نہ ہوسکا۔ موجودہ حکومت عوام کو صرف اور صرف لولی پاپ دیکر ٹرخا رہی ہے، جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دورہ اسکردو کے موقع پر شگر اور کھرمنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن گلگت بلتستان میں الیکشن ہونے کے بعد تیسرا سال ختم ہورہا ہے لیکن اب تک اس اعلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی کئی مرتبہ سیاسی مخالفین کو رام کرنے کے لیے نہایت اعتماد کے ساتھ کہا تھا کہ ہمارے مخالفین کو اس وقت ہوش آئے گا جب میں شگر اور کھرمنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کروں گا۔ شاید مہدی شاہ سیاسی مخالفین کے ہوش میں آنے کے ڈر سے اب تک یہ اعلان نہیں کرسکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 225252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش