0
Friday 26 Apr 2013 22:30

الیکشن کمیشن، نگران وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی اور طالبان میرے دشمن ہیں، بشیر جان

الیکشن کمیشن، نگران وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی اور طالبان میرے دشمن ہیں، بشیر جان
اسلام ٹائمز ۔الیکشن کمیشن، نگران وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا، یہ عناصر طالبان کے ساتھ مل کر میری آواز کو دبانا چاہتے ہیں لیکن میں دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن، نگران وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور طالبان کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں، یہ لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں۔ بشیر جان کا کہنا تھا کہ میری عوام میرے ساتھ ہے، دہشت گردوں کے بم ختم ہوجائیں گے لیکن ہمارے سینے کم نہیں ہوں گے۔

اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ دہشت گرد میری وجہ سے غریب عوام کو نشانہ نہ بنائیں، الیکشن کمیشن، نگران وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور طالبان میرے خلاف کمپین بھی چلائیں تو پھر بھی میں الیکشن جیت کر دکھاؤں گا۔ وہ وقت آنے والا ہے کہ جب طالبان کو بنانے والوں اور سرپرستی کرنے والوں کی حالت بدتر ہوگی اور ان کی فریاد کوئی نہیں سنے گا۔ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، ہمارے ملک کے سیکورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں طالبان عناصر کی سرپرستی کرتی ہیں، آج کالعدم تنظیموں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے اور الیکشن کمیشن خاموش ہے، ہم ان کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 258240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش