0
Sunday 7 Jul 2013 19:15

افغانستان کی پھر سرحدی خلاف ورزی، 60 مارٹر گولے پاکستانی علاقے میں فائر، 5 زخمی

افغانستان کی پھر سرحدی خلاف ورزی، 60 مارٹر گولے پاکستانی علاقے میں فائر، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں 60 مارٹر گولے داغے گئے جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جبہا گولے گرنے سے گھر اور 27 دکانیں تباہ ہو گئیں۔ ہفتہ کی علی الصبح افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے انگور اڈہ میں 60 مارٹر گولے داغے گئے۔ یہ تمام گولے پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے مختلف حصوں میں گرے ہیں۔ ان میں سے10 گولے انگور اڈہ کے علاقے میں گرے۔

اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 280554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش