0
Wednesday 18 Sep 2013 12:22

قوتیں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمان

قوتیں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ اپر دیر جیسے واقعات کو طالبان سے مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئیں، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان کم ٹانک میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان دونوں کو ایسے عناصر پر نظر رکھنا چاہیے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہ رہے ہیں، اپر دیر واقعے کے ساتھ ساتھ گومل زام کے مغویوں کی رہائی جیسے خیر سگالی کے اقدامات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں اور عسکری قیادت نے مل کر مذاکرات کا مینڈیٹ حکومت کو دیا تھا اب اسے پایہٴ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 302875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش