0
Friday 3 Jan 2014 23:20

امریکہ خطے میں حالات مزید خراب کرنیکی سازشوں میں مصروف ہے، مولانا محمد خان شیرانی

امریکہ خطے میں حالات مزید خراب کرنیکی سازشوں میں مصروف ہے، مولانا محمد خان شیرانی

اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ امریکہ اس خطے میں حالات مزید خراب کرنے کیلئے سازشیں کر رہا ہے۔ امت مسلمہ امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ایک آواز ہو جائے ورنہ آنے والے وقت میں مسلمانوں کیلئے مزید تباہی و بربادی ثابت ہو گی۔ جمعیت واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے، جو ملکی استحکام اور اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم انتخابات صاحبزادہ مولوی کمال الدین سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں خراب حالات کے ذمہ دار متعلقہ حکمران، جبکہ سازش امریکہ کر رہا ہے، آج پورا خطہ دہشتگردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُس وقت دہشتگردی پر قابو پا سکتے ہیں، جب ہم یہ تسلیم کریں کہ موجودہ پالیسی ہماری حمایت میں نہیں بلکہ نقصان میں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ وہ اس سرزمین سے نکل جائے اور امن و امان قائم ہو بلکہ مزید حالات خراب کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی جانب سے امریکہ کیساتھ مزید معاہدہ نہ کرنا، دراصل ایک خودمختار ملک کی پالیسی ہے تاہم اگر آخر تک وہ امریکہ سے سودا بازی نہ کریں، تب ہم کہہ سکتے ہے کہ حامد کرزئی نے اپنے ملک کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوری طریقے سے انتخابات تو منعقد ہوتے ہیں لیکن نتائج و اختیارات کسی اور کے ذریعے تقسیم ہو جاتے ہیں۔ جس سے مسائل کم ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر اور اندرونی حالات اور اداروں کو مضبوط کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ آئندہ بھی اسی طرح پالیسیاں عوام اور ملک کی خاطر جاری رکھیں گے۔

خبر کا کوڈ : 337213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش