0
Wednesday 12 Mar 2014 12:36
کارکنان انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں

گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرینگے، علامہ عارف واحدی

تمام مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت قائم کرنے کیلئے اسلامی تحریک پاکستان بھرپور کردار ادا کریگی
گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرینگے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی صورتحال سمیت یہاں ہونیوالے انتخابات میں شرکت کے حولے سے گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس راولپنڈی میں ہونے والی خصوصی ملاقات کے دوران علامہ شیخ مرزا علی نے گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر رواں سال جی بی میں ہونیوالے انتخابات میں شرکت کے حوالے سے کی جانیوالی بھرپور تیاریوں اور گلگت بلتستان میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بیان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کو گلگت آمد کی خصوصی دعوت بھی دی، جس پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیمی اور قومی پالییسی ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی سیاست اور انتخابات میں بھرپور کردار ادار کریں گے، کارکنان انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و وحدت کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اتحاد امت کیلئے ہمارے قائد محترم  علامہ سید ساجد علی نقوی کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی تمام مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت قائم کرنے کیلئے اسلامی تحریک پاکستان بھرپور کردار ادا کریگی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ جو قوتیں ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں ہم اتحاد کے ذریعے ان کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور تمام مسالک کے ساتھ ملکر اتحاد و وحدت کی فضا قائم کریں گے اور کسی صورت میں بھی ہمارے اندر انتشار و افتراق پیدا کرنا ممکن نہیں، امت کیلئے بھی ہمارا پیغام یہ ہے کہ اگر ہم متحد رہیں گے تو اسلام سربلند ہوگا۔ وطن عزیز مستحکم ہوگا اور انتشار پھیلانے والوں کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 360736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش