0
Sunday 13 Apr 2014 01:51

گومل زام کی تعمیر کے بعد بنجر اراضی لہلہاتے کھیتو ں میں بدل جائے گی، اکرام خان

گومل زام کی تعمیر کے بعد بنجر اراضی لہلہاتے کھیتو ں میں بدل جائے گی، اکرام خان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے کہا کہ کلاچی کے حلقے میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا اور ترقیاتی کاموں کے باقاعدہ ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہید اسرار خان گنڈہ پور کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، وہ علاقے کی تقدیر بدلنا چاہتے تھے۔ انشااللہ ان کا یہ خواب میں ضرور پورا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں پینے کے پانی کے مسلئہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سردار اکرام خان نے کہا کہ عوام کی تقدیر بدلنے کا وقت اب آگیا ہے۔ گومل زام ڈیم کی تعمیر کے بعد ہماری ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی لہلاتے کھیتوں میں تبدیل ہو جائے گی اور ہمارے کسان اور ہاری کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرار شہید آباد میں نہ پہلے کسی غیر قوم کو زمین فروخت کی گئی اور نہ آئندہ فروخت کی جائے گی، اب خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے بات کی ہے، انشااللہ اپنے علاقے میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام کے لیے سروے کئے جارہے ہیں اور بہت جلد ان میگا پراجیکٹ کو عملی شکل دے کر کام شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 372294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش