0
Wednesday 13 Aug 2014 20:28

غیر ملکی پالیسیوں پر عملدرآمد روح قائد کیساتھ خیانت ہے، آغا علی رضوی

غیر ملکی پالیسیوں پر عملدرآمد روح قائد کیساتھ خیانت ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ہم وطنوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں دھرتی پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر تمام محب وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلاف کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اس خطے کے حصول کے لیے اقبال کے خواب، قائداعظم کی جہد مسلسل اور برصغیر کے عوام کی بےلوث قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی آزادی کے لیے جن لوگوں کی خدمات کی ضرورت تھیں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو آزاد کرایا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اسکی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کرے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت مسلمان اکھٹے تھے اور ایک قوم کی مانند تھے، جس قوم کو ایک ملک اور وطن چاہیئے تھا لیکن آج تقریبا سات عشرے گزرنے کے بعد وطن کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ ملک میں تفرقہ پھیلانے والے، تعصبات پھیلانے والے اور بدعنوانی کے ذریعے ریاستی اداروں کو کمزور کرنے والے، کرپشن کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ملک کو اندر سے کھا رہے ہیں انکے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں استقرار ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیروں کی پالیسی پر عمل کرنے والوں نے روح قائد کے ساتھ خیانت کی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد اور خودمختار اصولوں پر مبنی ہونی چاہیئے تاکہ مقصد کا حصول ممکن ہو۔
خبر کا کوڈ : 404639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش